Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نرگس فخری کو سالگرہ پر شوہر کی جانب سے قیمتی رولز روئس کا تحفہ

Share It:


اداکارہ نرگس فخری ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چھا گئیں اور اس بار وجہ بنا ان کا مہنگا ترین برتھ ڈے گفٹ جس نے مداحوں کو حیران کردیا۔

46 سالہ اداکارہ نے انسٹاگرام پر شوہر ٹونی بیگ کی جانب سے ملنے والی اپنی نئی نیلے رنگ کی لگژری کار کی تصاویر شیئر کیں جو ایک بڑے سرخ ربن میں لپٹی ہوئی تھی۔ اس گاڑی کی مالیت تقریباً 10 کروڑ 30 لاکھ روپے ہے۔

اگرچہ نرگس کی سالگرہ اکتوبر میں تھی مگر انہوں نے یہ تحفہ نومبر میں سامنے لاتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ اب وہ سوچ رہی ہیں کہ اگلے سال 2026 کا برتھ ڈے گفٹ کیا ہوگا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ نرگس نے اپنی گاڑی کی وہ تصاویر بھی پوسٹ کیں جن میں ان کی رولز روئس ان کے شوہر کی رولز روئس کے ساتھ کھڑی نظر آ رہی ہے۔ پوسٹ سامنے آتے ہی شوبز ستاروں نے تبصروں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ 

پروڈیوسر ایکتا کپور نے لکھا کہ ٹونی بھائی بہترین ہیں، جبکہ ہدایتکار ترن منسکانی نے مزاح کرتے ہوئے کہا کہ ٹونی، نرگس کو چھوڑو، میری سالگرہ بھی آنے والی ہے۔

خیال رہے کہ نرگس فخری اور ٹونی بیگ رواں سال اس وقت خبروں میں آئے تھے جب یہ رپورٹس سامنے آئیں کہ دونوں نے لاس اینجلس میں قریبی دوستوں اور اہل خانہ کی موجودگی میں سادگی سے شادی کر لی ہے۔ اگرچہ جوڑے نے باضابطہ اعلان نہیں کیا، مگر فرح خان کے ایک انٹرویو میں نرگس کو ٹونی کی بیوی کہہ دینے کے بعد یہ چہ مگوئیاں مزید بڑھ گئی تھیں۔

ٹونی بیگ کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے اور وہ کاروباری دنیا کی معروف شخصیت ہیں۔ وہ ڈائیوز گروپ کے چیئرمین ہیں اور آسٹریلیا کی وکٹوریہ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سے ایم بی اے کر چکے ہیں۔ انہوں نے 2006 میں کاروبار کا آغاز کیا اور وقت کے ساتھ اسے عالمی سطح پر پھیلا دیا۔ ان کی کمپنیوں میں الینک، ایٹ ہیلتھ اور اویسس اپیرل شامل ہیں۔

دوسری جانب نرگس فخری حال ہی میں ملپ زاوری کی فلم مستی 4 میں نظر آئیں، اس سے قبل وہ ہاؤس فل 5 کی کاسٹ کا بھی حصہ بنی تھیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول