Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نرگس واپس آگئی، سنجےدت کی بیٹی کی دادی سے مشابہت پر مداحوں کے دلچسپ تبصرے

Share It:


بالی ووڈ کے اسٹار سنجے دت کی بیٹی اقراء دت کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ سیٹ لی۔ 

بھارتی فلم انڈسٹری کی مدر انڈیا نرگس کی پوتی اقراء دت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے سامنے آرہے ہیں۔ 

صارفین کا کہنا ہے کہ سنجے کی بیٹی ہوبہو اپنی دادی کی شکل ہے. ایک صارف نے لکھا ’یہ تو نرگس کی ہم شکل ہے‘۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’نرگس واپس آگئی ہے‘۔

سنجے دت کے ایک مداح نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اقراء دت کی آنکھیں بلکل والد سنجے دت پر ہیں اور چہرہ دادی نرگس پر گیا ہے‘۔

سنجے دت کی بیٹی کی اپنی دادی نرگس سے مشابہت پر صارفین کے دلچسپ تبصروں کی بھرمار ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ ’شاہ رُخ کی بیٹی اور سنجے دت کی بیٹی کو ڈی این اے ٹیسٹ کی ضرورت نہیں یہ کاربن کاپی ہیں‘۔

اقراء دت 2010 میں پیدا ہوئیں وہ ان دنوں سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں تاہم ان کے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے سے متعلق ابھی کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔ 

دوسری جانب سنجے دت جلد ہی فلم باغی 4 اور ویلکم ٹو دی جنگل میں جلوہ گر ہوں گے جبکہ وہ کئی تامل فلموں میں بھی نظر اہم کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔  

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول