Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نصیب سے زیادہ نہ شہرت ملے گی نہ فالوورز؛ صبا فیصل کا گمراہ کن خبروں پر کھرا سچ

Share It:


معروف اداکارہ صبا فیصل نے سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلانے والے اور ٹرولنگ کرنے والے شرپسندوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

’’نصیب سے زیادہ نہ شہرت ملتی ہے نہ فالوورز‘‘، یہ کہنا تھا صبا فیصل کا جن کے ایک انٹرویو کو سیاس و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا اور ٹرولنگ کی جاری رہی تھیں۔

صبا فیصل نے جو سوشل میڈیا پر اپنے دو ٹوک تبصروں اور بے لاگ جواب دینے کے باعث شہرت رکھتی ہیں۔ ایک بار پھر بحث کا رخ ہی موڑ دیا۔

یہ معاملہ اُس وقت شروع ہوا جب صبا فیصل نے ایک مارننگ شو میں نوبیاہتا دلہنوں کو سسرال کے حوالے سے چند اہم مشورے دیئے۔

جہاندیدہ اداکارہ صبا فیصل نے بالخصوص بہوؤں کے لباس اور سسرال میں آرام کے اوقات کار و آداب پر کھل کر گفتگو کی تھی۔

تاہم ان کی گفتگو میں سے ایک خاص جملے کو پکڑ کر سیاق و سباق کے بغیر ’’خبر‘‘ بناکر پیش کیا گیا اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی حقائق جانے بغیر ٹرولنگ شروع کردی۔

جس پر صبا فیصل نے خاموش رہنے کے بجائے ایسے شرپسندوں کو انسٹاگرام پر کھرا جواب دینے کا فیصلہ کیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے نام سے منسوب ایک خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے صاف لفظوں میں لکھا کہ شرپسند ایسے ہی ہوتے ہیں جو بات کا رخ بدل دیتے ہیں۔ مت کریں یہ سب۔ جو ہے، جتنا نصیب میں ہے، اس سے زیادہ نہ شہرت ملے گی نہ فالوورز۔

صبا فیصل کی اس بات کی سوشل میڈیا صارفین نے بھی حمایت کی اور گمراہ کن خبروں کے وائرل ہوکر سچ کا گماں پیدا کرنے کو تشویشناک عمل قرار دیا۔

  





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول