Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نوجوانوں میں آنتوں کا کینسر عام کیوں ہوتا جارہا ہے؟

Share It:


نوجوانوں میں آنتوں کا کینسر جو پہلے زیادہ تر 50 سے زائد عمر کے افراد میں پایا جاتا تھا، اب 20 سے 40 سال کی عمر کے افراد میں بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

عالمی تحقیق اور ماہرین کے مطابق اس کی کئی وجوہات ہیں، جن میں سے کچھ درج ذیل ہیں:

1. زیادہ پروسیسڈ اور فاسٹ فوڈ کا استعمال (جیسے برگر، فرائیز، پراسیسڈ گوشت)

2. جسمانی سرگرمی نہ ہونے سے آنتوں کی حرکت سست ہو جاتی ہے، جو آنتوں میں زہریلے مادوں کے قیام کا سبب بنتی ہے۔

3. اسی طرح مُٹاپا آنتوں سمیت کئی اقسام کے کینسر کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

4) سافٹ ڈرنکس میں موجود مصنوعی مٹھاس اور کیمیکل، آنتوں کی مائیکرو بایوم (بیکٹیریا) کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

5. بار بار اینٹی بایوٹکس لینے سے آنتوں کا قدرتی بیکٹیریا سسٹم متاثر ہوتا ہے جو کینسر سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

6. مسلسل ذہنی دباؤ اور نیند کی کمی بھی جسم میں سوزش کو بڑھاتی ہے، جو آنتوں کے خلیات کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

7. بعض افراد میں آنتوں کے کینسر کا رجحان جینیاتی طور پر پایا جاتا ہے جیسے Lynch Syndrome یا Familial Adenomatous Polyposis۔

8. نوجوانوں میں شراب نوشی اور سگریٹ کے بڑھتے رجحان نے بھی خطرے میں اضافہ کیا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول