Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نوجوانوں میں ویپس کا استعمال کس خطرناک کیفیت سے تعلق رکھتا ہے؟

Share It:


ایک نئی تحقیق کے مطابق وہ نوجوان جو ویپس استعمال کرتے ہیں یا سیگریٹ نوشی کرتے ہیں ان کو ڈپریشن اور بے چینی کی شکایت کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

ماضی میں کیے جانے والے مطالعوں میں تمباکو کا خراب ہوتی ذہنی صحت کے ساتھ تعلق سامنے آچکا ہے لیکن نوجوانوں میں ویپس کے استعمال و سیگریٹ نوشی اور ذہنی صحت کے درمیان تعلق جاننے کے لیے کافی تحقیق نہیں کی گئیں۔

ویسٹ ورجینیا یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے مصنفین نے بتایا کہ اس تعلق کا جاننا اس لیے اہم ہے کہ نوجوان اس وقت میں نشو نما کے اہم مرحلے میں ہوتے ہیں جب صحت کے لیے خطرہ رکھنے والی عادات شروع ہوتی ہیں۔

جرنل پی ایل او ایس مینٹل ہیلتھ میں شائع ہونے والی تحقیق میں محققین نے 2021 سے 2023 کے درمیان ہونے والے نیشنل یوتھ ٹوبیکو سروے سے مختلف ڈیموگرافیکس میں تمباکو کے استعمال اور ڈپریشن اور بے چینی کی علامات کے حوالے سے ڈیٹا استعمال کیا۔

سروے میں 60 ہزار 72 مڈل اسکول اور ہائی اسکول کے طلبا شریک ہوئے۔ 21.31 فی صد طلبا نے تمباکو کی مصنوعات کے استعمال، 9.94 فی صد نے برقی سیگریٹ کے استعمال کے متعلق بتایا۔ صرف 3.61 فی صد نے سیگریٹ، سگار، حقہ اور پائپ جیسی تمباکو کی روایتی مصنوعات کے استعمال جبکہ 7.80 فی صد نے ای سیگریٹ اور روایتی مصنوعات کے استعمال سے متعلق بتایا۔

مجموعی طور پر سروے میں 25.21 فی صد طلبا نے ڈپریشن جبکہ 29.55 فی صد طلبا نے بے چینی کی علامات کے متعلق بتایا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول