Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نوجوان اداکار کی انتقال سے پہلے کی گئی آخری پوسٹ وائرل

Share It:



جنوبی کوریا کے معروف اداکار جنگ ایون وو 39 سال کی عمر میں انتقال کرگئے جب کہ سوشل میڈیا پر کی گئی ان کی آخری پوسٹ وائرل ہوگئی۔ 

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے معروف اداکار جنگ ایون وو کا اصل نام جنگ ڈونگ جن تھا، جنہوں نے اپنے اداکاری کے سفر کا آغاز 2006 میں کیا۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

جنگ ایون وو مشہور ڈرامہ ’ویلکم ٹو ویکیکی‘ میں اپنے کردار کے لیے جانے جاتے تھے، نوجوانی میں ان کی موت کی خبر سے مداحوں اور شوبز انڈسٹری میں صدمے کی لہر دوڑ گئی۔

ان کے انتقال کی خبر 11 فروری 2026 کو سامنے آئی، تاہم ان کی وفات کی وجوہات تاحال ظاہر نہیں کی گئیں۔

جنگ ڈونگ جن کے نام سے پیدا ہونے والے جنگ ایون وو نے 2006 میں اداکاری کا آغاز کیا اور تقریباً دو دہائیوں تک کوریائی ٹی وی انڈسٹری میں اپنی منفرد پہچان بنائی۔

انہوں نے ’برائڈ آف دی سن‘، ’فائیو فنگرز‘، ون ویل-رائزڈ ڈاٹر‘ اور ’می اونلی ون‘ جیسے ڈراموں میں کام کیا۔ 

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 اگرچہ وہ اکثر معاون کرداروں میں نظر آئے، مگر ان کی حقیقت سے قریب اداکاری کو ہمیشہ سراہا گیا جب کہ  ’ویلکم ٹو ویکیکی‘ میں ان کے کردار نے انہیں بین الاقوامی سطح پر بھی شہرت دلائی۔

اداکار کی آخری انسٹاگرام پوسٹ ان کی وفات سے محض ایک دن قبل سامنے آئی جس میں حیران کن طور پر انہوں نے کم عمری میں انتقال کرنے والے اداکار لیسلی چیونگ اور ایمی وائن ہاؤس کی تصاویر کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی۔ 

پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ’میں آپ لوگوں کو مس کررہا ہوں‘۔ 

ان کی آخری پوسٹ نے مداحوں کو گہرے جذباتی اثر میں مبتلا کر دیا ہے، اور وہ بڑی تعداد میں اس پوسٹ پر تعزیتی پیغامات شیئر کر رہے ہیں۔

 



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول