Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نور زمان کی عالمی اسکواش رینکنگ میں ترقی

Share It:


عالمی اسکواش میں پاکستان کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آگئی۔ عالمی انڈر 23 چیمپئن نور زمان نے نئی عالمی اسکواش رینکنگ میں 37 ویں پوزیشن حاصل کر لی۔

سابق عالمی چیمپین اور اپنے دور کے عظیم کھلاڑی قمر زمان کے پوتے نور زمان کی عالمی اسکواش میں یہ سب سے بہترین انفرادی رینکنگ ہے۔

گزشتہ ماہ نور زمان  نے شمالی امریکا میں چار بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں شرکت کی۔ جن میں کینیڈا میں نیش کپ جیتنا شامل ہے،نور زمان نے شارلٹسویل اوپن کا سیمی فائنل، اوپن اسکواش کلاسک اور رچرڈسن ویلتھ مین اوپن  کا کوارٹر فائنل کھیلا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول