Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نِپاہ وائرس کیا ہے؟ اور یہ کیسے پھیل سکتا ہے؟

Share It:



بھارت کی مشرقی ریاست مغربی بنگال میں نِپاہ وائرس کے پھیلاؤ نے عالمی سطح پر تشویش بڑھا دی ہے۔ اس حوالے سے چین اور جنوب مشرقی ایشیا کے کئی ممالک نے ہوائی اڈوں پر صحت کی جانچ پڑتال مزید سخت کر دی ہے۔

نِپاہ وائرس کیا ہے؟

ہینڈرا وائرس کی طرح، نِپاہ وائرس بھی وائرسز کے ایک گروہ سے تعلق رکھتا ہے جسے ہینیپا وائرسز کہا جاتا ہے۔ یہ ایک زونوٹک وائرس ہے، یعنی یہ جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہو سکتا ہے۔

ایشیا میں وقتاً فوقتاً اس کے پھیلاؤ (آؤٹ بریکس) سامنے آتے رہتے ہیں۔ نِپاہ وائرس کا پہلا بڑا پھیلاؤ 1998 میں ملائیشیا میں رپورٹ ہوا تھا۔

یہ وائرس بنیادی طور پر تین طریقوں سے منتقل ہوتا ہے:

پہلا طریقہ:

چمگادڑوں کے ذریعے، خاص طور پر متاثرہ چمگادڑ کے تھوک، پیشاب یا فضلے کے سبب ۔ ملائیشیا میں ابتدائی وباء کے دوران یہ وائرس متاثرہ جانوروں، خصوصاً خنزیروں کے ذریعے بھی انسانوں میں منتقل ہوا تھا۔

دوسرا طریقہ:

آلودہ خوراک کے ذریعے، خاص طور پر کھجور کے درخت کے رس یا جوس کے استعمال سے۔ اگر یہ رس متاثرہ چمگادڑ کے جسم سے خارج ہونےو الے مواد سے آلودہ ہو جائے تو انفیکشن ہو سکتا ہے۔

تیسرا طریقہ:

انسان سے انسان میں منتقلی، قریبی جسمانی رابطے کے ذریعے ہو سکتی ہے، مثلاً بیمار شخص کی تیمارداری کے دوران۔ گھروں یا اسپتالوں میں متاثرہ شخص کے جسمانی اخراجات کے ذریعے وائرس منتقل ہونے کی اطلاعات ملی ہیں، تاہم یہ طریقہ دیگر ذرائع کے مقابلے میں کم عام سمجھا جاتا ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول