Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نیب اور نائجیریا کے ادارے ای ایف سی سی کے درمیان کرپشن کے خلاف مفاہمتی یادداشت پر دستخط

Share It:


نیب اور نائجیریا کے ادارے ای ایف سی سی کے درمیان کرپشن کے خلاف مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں "ریاستی فریقین کی 11ویں کانفرنس” کے موقع پر نائجیریا کے ادارے "اکنامک اینڈ فنانشل کرائمز کمیشن” (EFCC) کے ساتھ ایک اہم مفاہمت کی یادداشت (MOU) پر دستخط کیے۔ یہ اقدام کرپشن اور مالیاتی جرائم کے خلاف بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

اس معاہدے پر چیئرمین نیب، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نذیر احمد اور ای ایف سی سی کے ایگزیکٹو چیئرمین، مسٹر اولانی پیکون اولوکوئیوڈ نے دستخط کیے۔ یہ شراکت داری شفافیت، احتساب اور قانون کی حکمرانی کے مشترکہ عزم پر مبنی ہے۔

یہ تعاون پاکستان اور نائجیریا کی اقوام متحدہ کے انسدادِ کرپشن کنونشن (UNCAC) کے تحت ذمہ داریوں کے عین مطابق ہے، جو سرحد پار کرپشن کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ وژن کی عکاسی کرتا ہے۔

اس موقع پر چیئرمین نیب، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نذیر احمد نے کہا کہ "یہ شراکت داری نہ صرف ہماری تحقیقات اور قانونی کارروائی کی صلاحیتوں کو بہتر بنائے گی بلکہ کرپشن کے خلاف عالمی جنگ کو بھی تقویت دے گی۔ نیب اور ای ایف سی سی مل کر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ انصاف کی فراہمی سرحدوں کی قید سے آزاد ہو۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول