Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نیتن یاہو نے ’غزہ امن معاہدہ دستخط تقریب‘ میں شرکت کیوں نہیں کی؟ وجہ سامنے آگئی

Share It:


غزہ امن معاہدے پر صدر ٹرمپ، امیرِ قطر اور مصر کے صدر نے دستخط کردیئے تاہم اس تاریخی موقع پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی غیر موجودگی نے سب کو حیران کر دیا۔ 

ایک جانب تو صیہونی ریاست غزہ جنگ بندی کو اپنی کامیابی قرار دے رہی ہے اور دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی دستخط کی تقریب سے غیر موجودگی حیران کن امر ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے وزیراعظم نیتن یاہو نے دستخط کی تقریب میں شرکت سے خود کو جان بوجھ کر علیحدہ رکھا۔ 

اسرائیلی میڈیا کے بقول وزیراعظم نیتن یاہو نے فلسطین اتھارٹی کے صدر محمود عباس اور مشرق وسطیٰ کے چند سربراہان مملکت بالخصوص ترک صدر سے ملاقات سے گریز کے باعث ایسا کیا۔

ادھر ترک میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مصر میں ہونیوالی دستخطی تقریب میں اسرائیلی وزیراعظم کی ممکنہ شرکت پر احتجاجاً ترک صدر نے ایئرپورٹ پر اترنے سے انکار کردیا تھا۔

ترک صدر کا طیارہ شرم الشیخ ائیرپورٹ پر اترنے ہی والا تھا کہ اچانک دوبارہ فضا میں بلند ہونے لگا اور چکر لگانے لگا۔

اس دوران مصری حکام کو پیغام دیا گیا کہ اگر نیتن یاہو اجلاس میں شریک ہوئے تو ہم واپس چلے جائیں گے۔

تاہم اس تصدیق کے بعد کہ آج کی تقریب میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو شریک نہیں ہیں، ترک صدر کے طیارے نے مصری ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔

 

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول