Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نیشنزکپ ہاکی فائنل کے کھلاڑی واجبات کیلیے پریشان

Share It:



لاہور:

پاکستان ہاکی ایک مرتبہ پھر شدید مالی بحران کی لپیٹ میں آ گئی، ملائشیا میں شیڈول ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے فائنل میں شرکت کرنیوالی قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی کئی روز سے روزمرہ اخراجات کیلیے ترس رہے ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہر کھلاڑی کو یومیہ 30 ہزار روپے کے حساب سے دس دن کی ادائیگیاں کرنا تھیں تاحال کسی کھلاڑی کو یہ معاوضہ فراہم نہیں کیا گیا، نہ صرف کھلاڑی بلکہ کوچنگ سٹاف اور آفیشلز بھی ڈیلی الاؤنس سے محروم ہیں جس کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف ہونیوالے ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے فائنل میں کھلاڑیوں کے حوصلے پست دکھائی دیئے اور گرین شرٹس کو دو کے مقابلے میں چھ گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق ٹیم کے کھلاڑیوں کوکھانے پینے اور دیگر ذاتی ضروریات کے اخراجات اپنی جیب سے کرنے پڑ رہے ہیں جس پر وہ سخت پریشان ہیں، حالیہ برسوں میں قومی ٹیم کو کئی مواقع پر مالی مسائل کی وجہ سے بین الاقوامی ایونٹس سے باہر ہونا پڑا، رواں برس ملائشیا میں ہی شیڈول اذلان شاہ کپ میں شرکت نہ کرنیکی بڑی وجہ بھی سابقہ واجبات کی عدم ادائیگی تھی۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی2024 کے یومیہ 20 ہزار روپے واجبات بھی وقت پر ادا نہیں کیے گئے تھے، ہاکی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ جب ملک میں کرکٹ لیگوں پر کروڑوں روپے خرچ کیے جا سکتے ہیں تو ہمیں ہمارا معمولی سا معاوضہ بھی کیوں وقت پر ادا نہیں کیا جاتا؟

ملائشیا سے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت میں سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن رانا مجاہد علی نے کہا ہے کہ فیڈریشن کو کھلاڑیوں کے واجبات، ڈیلی الاؤنسز اور دیگر انتظامی امور کی ادائیگی کے لیے فوری طور پر چھ سے سات کروڑ روپے درکار ہیں، بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں ڈیڑھ کروڑ تک اخراجات ہوتے ہیں لیکن اتنے فنڈز بھی فراہم نہیں کیے جاتے۔

سیکرٹری پی ایچ ایف کے مطابق اگر حکومت پاکستان ہاکی کیلیے ہر سالانہ ایک ارب روپے مختص کرے تو ٹیم دوبارہ اپنے کھوئے ہوئے مقام کو حاصل کر سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت سالانہ تین ارب روپے صرف ہاکی پر خرچ کر رہا ہے جبکہ پاکستان میں قومی کھیل کے لیے بنیادی سہولیات بھی دستیاب نہیں، محدود سپانسرز کی مدد سے ٹیم کو ملائشیا بھیجا گیا۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان نے کہا ہے کہ اگر بھارت کے اخراجات کا چوتھائی بھی پاکستان کو دے دیا جائے تو ہماری ٹیم کی کارکردگی کئی گنا بہتر ہو سکتی ہے۔

سابق اولمپیئن توقیر ڈار نے کھلاڑیوں کی حب الوطنی کو سراہتے ہوئے انہیں ’’مجاہدین‘‘ قرار دیا اور کہا کہ یہ وہ نوجوان ہیں جنہوں نے اپنی قربانی، محنت اور جذبے سے پاکستان ہاکی کا چراغ روشن رکھا ہوا ہے۔

سیکرٹری پی ایچ ایف نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف، وزیرِ کھیل رانا ثناء اللہ اور فیلڈ مارشل د عاصم منیر سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان ہاکی کو درکار مالی و انتظامی مدد فراہم کریں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول