Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی ٹیسٹ کیلئے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

Share It:


نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ٹام لیتھم سیریز میں نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ سابق کپتان کین ولیمسن کی بھی اسکواڈ میں واپسی ہو گئی ہے۔ جیکب ڈفی، زیک فولکز اور بلیئر ٹکنر کو بھی ٹیم میں جگہ مل گئی ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کائل جمیسن اور گلین فلپس کو پہلے ٹیسٹ کے لیے سلیکشن میں شامل نہیں کیا گیا۔
گروئن انجری سے صحتیابی کے بعد ڈیرل مچل کو دوبارہ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 2 دسمبر کو کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ 10 دسمبر اور تیسرا ٹیسٹ 18 دسمبر سے کھیلا جائے گا۔

 

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول