Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نیویارک میں تاریخ رقم، پاکستانی نژاد باکسر نے امریکی حریف کو ناک آؤٹ کر دیا

Share It:



نیویارک:

پاکستانی امریکن باکسر جہانزیب رضوان نے نیویارک کے بارکلے سینٹر میں منعقدہ پروفیشنل باکسنگ فائٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی باکسر ٹریون کو دوسرے راؤنڈ کے دوسرے منٹ میں ناک آؤٹ کر کے ایک یادگار فتح اپنے نام کر لی۔

تاریخی فائٹ میں جہانزیب رضوان نے سبز ہلالی پرچم کے رنگوں پر مشتمل لباس پہن کر رنگ میں انٹری دی تو بارکلے سنٹر پاکستانی کمیونٹی کے جوش و خروش سے گونج اٹھا۔ پاکستانی امریکن شائقین نے اپنے قومی ہیرو کا پرجوش استقبال کیا۔

فائٹ کے آغاز سے ہی جہانزیب رضوان اپنے حریف پر حاوی رہے اور تابڑ توڑ حملوں سے امریکی باکسر کو دفاعی حکمت عملی اپنانے پر مجبور کر دیا۔

دوسرے راؤنڈ کے دوران جہانزیب نے زبردست مکوں کی برسات کرتے ہوئے ٹریون کو ناک آؤٹ کیا جس کے بعد باکسنگ رنگ میں پاکستانی پرچم لہرایا گیا اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند ہوئے۔

اس تاریخی لمحے کے گواہ بننے کے لیے پاکستانی قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی، پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات اور جہانزیب رضوان کے والد راجہ رضوان سمیت ان کی فیملی اور دیگر معززین بڑی تعداد میں موجود تھے۔

یاد رہے کہ جہانزیب رضوان اس سے قبل گولڈن گلووز ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں اور فرانس اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں جہانزیب رضوان کا کہنا تھا کہ یہ جیت میرے لیے اللہ تعالیٰ کا انعام ہے، پاکستان کا نام روشن کرنا میری سب سے بڑی کامیابی ہے۔

ان کی اس فتح پر بارکلے سنٹر پاکستان اور جہانزیب رضوان کے نعروں سے گونجتا رہا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول