Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نیویارک: ٹائمز اسکوائر پر پی ایس ایل کے رنگ بکھر گئے

Share It:


نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے رنگ بکھر گئے۔

ٹائمز اسکوائر پر پی ایس ایل ٹرافی کی نمائش نے شائقین کو جوش و خروش سے بھر دیا۔ شدید سردی کے باوجود بڑی تعداد میں فینز ٹائمز اسکوائر پہنچے اور پی ایس ایل ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ 

ٹرافی کو خصوصی بس کے ذریعے ٹائمز اسکوائر پہنچایا گیا۔ پاکستان ٹیم کے کھلاڑی شان مسعود، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، صائم ایوب، سعود شکیل اور ابرار احمد ٹرافی کے ہمراہ تقریب میں موجود تھے۔

 چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی اور سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر بھی اس موقع پر شریک ہوئے۔ فینز نے کھلاڑیوں اور چیئرمین پی سی بی کے ساتھ تصاویر لینے کے علاوہ پاکستان ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول