نیو کراچی میں صبا سنیما کے قریب واقع گارمنٹس فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ کی اطلاع صبح تقریباً ساڑھے سات بجے موصول ہوئی، جس پر ابتدائی طور پر دو فائر ٹینڈرز روانہ کیے گئے۔ تاہم آگ کی شدت بڑھنے پر مزید گاڑیاں بھی طلب کرلی گئیں۔ اس وقت 11 فائر ٹینڈرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، لیکن تاحال شعلوں پر قابو نہیں پایا جاسکا۔



