Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نیٹ فلکس اور کپل شرما شو بڑے قانونی تنازع میں پھنس گئے

Share It:


بھارت کا مقبول کامیڈی پروگرام ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ اس بار کسی مزاحیہ جملے نہیں بلکہ موسیقی کے استعمال پر قانونی مشکل میں پھنس گیا ہے۔

معروف میوزک رائٹس ادارے فونوگرافک پرفارمنس لمیٹڈ (پی پی ایل) انڈیا نے شو کے خلاف بمبئی ہائی کورٹ میں کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

پی پی ایل کے مطابق نیٹ فلکس پر نشر ہونے والے شو کے تیسرے سیزن میں بالی ووڈ کے تین مشہور گانے اجازت کے بغیر استعمال کیے گئے۔

ان میں فلم منّا بھائی ایم بی بی ایس کا گانا ’ایم بولے تو‘، فلم کانٹے کا ’راما رے‘ اور فلم دیسی بوائز کا ’صبح ہونے نہ دے‘ شامل ہیں۔ یہ اقساط جون سے ستمبر کے درمیان نشر ہوئیں۔

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ ان گانوں کا استعمال بھارتی کاپی رائٹ ایکٹ کے تحت ’عوامی پرفارمنس اور عوام تک ترسیل‘ کے زمرے میں آتا ہے، کیونکہ شو پہلے لائیو آڈیئنس کے سامنے ریکارڈ کیا جاتا ہے جہاں موسیقی سنائی دیتی ہے، اور بعد میں آن لائن لاکھوں ناظرین تک پہنچتا ہے۔

پی پی ایل نے عدالت کو بتایا کہ نومبر کے آغاز میں شو کے پروڈیوسرز کو نوٹس بھیجا گیا تھا، تاہم ان کا جواب غیر تسلی بخش تھا اور موسیقی کا استعمال جاری رکھا گیا۔

ادارے نے عدالت سے مزید استعمال روکنے، ممکنہ آمدن کی تفصیلات طلب کرنے اور خلاف ورزی سے متعلق مواد ضبط کرنے کی درخواست کی ہے۔

اس معاملے کی سماعت جلد متوقع ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول