Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نیپال کے مستعفی وزیراعظم ملک سے فرار؛ ویڈیو وائرل

Share It:


ملک میں کرپشن اور سوشل میڈیا پر پابندیوں کے خلاف ملک گیر ہلاکت خیز احتجاج کے نتیجے میں مستعفی ہونے والے نیپال کے وزیراعظم اب خاموشی سے بیرون ملک روانہ ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم شرما ایک ہیلی کاپٹر میں سوار ہو رہے ہیں جو کہ ممکنہ طور پر ملٹری ہیلی کاپٹر ہے۔

سرکاری طور پر مستعفی وزیراعظم کے ملک سے فرار ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ان کی منزل دبئی ہے۔

مقامی میڈیا نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ مستعفی وزیراعظم کی درخواست پر فوج نے انھیں بیرون ملک جانے کا محفوظ راستہ فراہم کیا۔

علاوہ ازیں ملٹری ہیلی کاپٹرز اور گاڑیوں میں ہی دیگر وزرا کو بیرکوں میں منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ انھیں عوام کے غیظ و غضب سے بچایا جا سکا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز عوام نے احتجاج کے دوران پارلیمنٹ، عدالت اور دیگر سرکاری عمارتوں کو آگ لگادی تھی۔

مظاہرین نے وزیراعظم ہاؤس، حکمراں جماعت کے دفاتر اور وزرا کے گھروں پر دھاوا بولا اور توڑ پھوڑ کی تھی۔

ادھر ملک کے صدر رام چندر نے نئے وزیراعظم کے چناؤ کے لیے مشاورت شروع کردی جب کہ سوشل پر عائد پابندیاں بھی اُٹھالی گئیں۔

واضح رہے کہ نیپال میں دو روز سے جاری عوامی مظاہروں میں پولیس کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 21 ہوگئی جب کہ 250 سے زائد زخمی ہیں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول