Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

والد شراب پی کر گھر آئے تو والدہ نے کیا سلوک کیا؟ پوجا بھٹ کا انکشاف

Share It:


بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور فلم ساز پوجا بھٹ نے اپنے والد، ہدایتکار مہیش بھٹ کے بارے میں ایک دلچسپ واقعہ شیئر کرتے ہوئے ان کے ماضی سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں پوجا بھٹ نے اپنے پوڈکاسٹ میں والد مہیش بھٹ کو مدعو کیا، جہاں باپ بیٹی نے انڈسٹری میں اپنے کیرئیر، گھریلو رشتوں اور زندگی کے ذاتی تجربات پر گفتگو کی۔

گفتگو کے دوران پوجا بھٹ نے اپنے بچپن کا ایک واقعہ شیئر کیا جب ان کے والد شراب کے نشے میں گھر لوٹے تھے۔ پوجا کے مطابق اُس وقت ان کی والدہ کرن بھٹ نے مہیش بھٹ کو بالکونی میں بند کر دیا تھا تاکہ وہ نشے کی حالت میں گھر میں داخل نہ ہو سکیں۔

پوجا نے بتایا کہ اُن کی والدہ نے انہیں دروازہ کھولنے سے روکا اور کہا کہ یہ رویہ درست نہیں کیونکہ وہ اکثر نشے کی حالت میں گھر آتے ہیں۔

پوجا نے مزید بتایا کہ بعد میں والد نے ان کے سرہانے بیٹھ کر ایک عورت سونی کے بارے میں بات کی تھی اور کہا تھا کہ وہ اس سے شادی کرنے جا رہے ہیں۔ پوجا نے کہا کہ انہوں نے والد کی یہ بات ایک خاص اعتماد کے طور پر لی کیونکہ والدہ سے پہلے انہیں اس بارے میں بتایا۔

یاد رہے کہ مہیش بھٹ کی پہلی اہلیہ کرن بھٹ سے دو بچے، پوجا بھٹ اور راہول بھٹ ہیں، جبکہ دوسری شادی اداکارہ سونی رازدان سے ہوئی جن سے ان کی بیٹیاں عالیہ بھٹ اور شاہین بھٹ ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول