Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ورلڈکپ کیلیے بھارت نہ جانے کے فیصلے پر پاکستان کی بنگلادیش کو مکمل حمایت کی یقین دہانی

Share It:



مشکل وقت میں پاکستان نے بنگلادیش کا ہاتھ تھام لیا، ورلڈکپ کیلیے بھارت نہ جانے کے فیصلے پر مکمل حمایت کی یقین دہانی کرا دی، ضرورت پڑنے پر آئی سی سی سے بھی بات کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں بھارتی بورڈ نے انتہا پسندوں کے دباؤ پر آئی پی ایل سے بنگلادیشی پیسر مستفیض الرحمان کو باہر کر دیا، ان کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈز کے اونر شاہ رخ خان کو غدار تک قرار دے دیا گیا۔

اس پر بنگلادیش نے درست موقف اپناتے ہوئے کہا کہ جو ملک ہمارے ایک کرکٹر کو سیکیورٹی نہیں دے سکتا وہ پوری ٹیم کو کیسے دے گا؟ حکومت کی ہدایت پر بورڈ نے ورلڈکپ کیلیے بھارت جانے سے انکار کر دیا،ملک میں بھارتی لیگ کی نشریات پر بھی پابندی لگا دی گئی۔

اس حوالے سے اعلیٰ ذرائع نے نمائندہ ’’ ایکسپریس ‘‘ کو بتایا کہ پی سی بی بنگلادیش کی ہرممکن حمایت کرے گا، ان کا موقف اصولی ہے، بھارتی رویے کی وجہ سے ہی پاکستانی ٹیم نے بھی وہاں جانے سے انکار کیا اور ہائبرڈ ماڈل اپنایا گیا، اب بنگلہ دیش کو بھی حق ہے کہ وہ اپنے کرکٹرز کی سیکیورٹی کو ترجیح دے۔

ذرائع کے مطابق اگر آئی سی سی سے بات کرنے کی ضرورت ہوئی تو بھی پاکستان تیار ہو گا، دوسری جانب بنگلادیشی بورڈ واضح کر چکا ہے کہ چاہے بھارتی بورڈ یا آئی سی سی اعلیٰ ترین سیکیورٹی کی یقین دہانی کیوں نہ کرائے ٹیم وہاں نہیں جائے گی، ماضی میں بھارتی سائیڈ کے پاکستان نہ جانے کے معاملے میں بھی سیکیورٹی کا جواز قبول کیا گیا تھا، لہٰذا اب انکار کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی، البتہ وقت کی کمی چیلنج بن سکتی ہے۔

یاد رہے کہ بنگلادیشی ٹیم کے 3 میچز کولکتہ اور ایک ممبئی میں شیڈول ہے،گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ میچز سری لنکا منتقل کرنے کے حوالے سے کونسل نے مشاورت بھی شروع کر دی ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول