ورلڈ بینک اور حکومتِ سندھ نے کراچی ٹرانسپورٹ ماسٹر پلان پر ماہانہ پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کر دیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ورلڈ بینک کے وفد سے ملاقات کے دوران بتایا کہ کراچی کو 15 ہزار بسوں کی ضرورت ہے، جن میں سے 2 ہزار الیکٹرک بسیں ورلڈ بینک اور نجی شعبے کے اشتراک سے متعارف کرائی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ماسٹر پلان میں یلو لائن، بی آر ٹی کے ساتھ ساتھ "کراچی میٹرو” لائٹ ریل کو بھی شامل کیا گیا ہے، جبکہ کراچی سرکلر ریلوے کا آغاز بھی جلد کیا جائے گا۔
مزید برآں، ورلڈ بینک کی درخواست پر دھابیجی میں ٹرانسپورٹ انڈسٹری کے لیے ایک اسپیشل اکنامک زون قائم کرنے کا وعدہ بھی کیا گیا ہے۔



