Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

وزن کم کرنے والی ادویات سے متعلق ہوشربا انکشاف!

Share It:


ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ اوزیمپک اور ویگووی جیسی وزن کم کرنے والی ادوایت استعمال کرنے والے مریضوں کا وزن دوا کا استعمال بند کرنے کے بعد دوبارہ بڑھ سکتا ہے۔

جرنل بی ایم سی میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق میں ماضی کے 11 کلینکل ٹرائلز کا جائزہ لیا گیا جن میں تقریباً 2500 افراد شریک ہوئے تھے۔ جائزے میں ادویات کا کورس ختم ہونے کے بعد مریضوں کے وزن میں دوبارہ اضافے کا واضح رجحان پایا گیا۔

بڑی عمر کے افراد میں مٹاپے کے علاج کے لیے کم از کم چھ ادویات منظور شدہ ہیں۔ ان ادویات میں اورلِسٹیٹ، نیلٹریکسون-بیوپروپین، سیماگلوٹائیڈ، لیراگلوٹائیڈ، ٹائرزیپیٹائیڈ اور فینٹرمائن-ٹوپیرامیٹ شامل ہیں۔

11 میں سے چھ ٹرائلز میں محققین کی توجہ سیماگلوٹائیڈ پر تھی جو کہ اوزیمپک اور ویگووی کا فعال جز ہے۔

جہاں ان ثبوتوں میں اضافہ ہو رہا ہے کہ انسداد مٹاپہ ادویات کا دیرپا استعمال بڑی عمر کے افراد میں وزن میں واضح کمی لا سکتا ہے، وہیں ایسے مطالعے بھی سامنے آنے لگ گئے ہیں کہ جن میں ادویات کا استعمال روکتے ہی وزن میں اضافے کے اشارے ملتے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول