Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

وزن کی وجہ سے شدید ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا، سلینا گومز

Share It:


معروف امریکی گلوکارہ اور اداکارہ سلینا گومز کا کہنا ہے کہ انہیں ساری زندگی وزن کے مسائل کا سامنا رہا ہے جس کی وجہ سے وہ ذہنی دباؤ میں بھی مبتلا رہی ہیں۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں 33 سالہ گلوکارہ سلینا گومز نے اعتراف کیا کہ ’میں نے اپنی زندگی میں وزن کے بہت سے مسائل کا سامنا کیا ہے، اور یہ وہ چیز ہے جس کے لیے میں بہت حساس ہوں‘۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ کئی بیماریوں میں مبتلا رہی ہیں اور علاج کے دوران اکثر دواؤں کی وجہ سے ان کا وزن تیزی سے بڑھ جاتا ہے اور جب ان کا علاج ختم ہوتا ہے اور دوائیں بند ہوجاتی ہیں تو واپس وزن گھٹنے لگتا ہے۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ جب کوئی انہیں باڈی شیمنگ کرتا تھا تو وہ بےحد افسردہ ہوجاتی تھیں کیونکہ وہ کئی سالوں سے اس مسئلے سے گزر رہی ہیں اور اس چیز کو لے کر بےحد حساس ہیں۔

2023 میں ایک ٹک ٹاک لائیو میں بھی سلینا نے بتایا تھا کہ انہیں 2014 میں لیوپس (ایک ایسی بیماری جس میں جسم کا مدافعتی نظام اپنے ہی ٹشوز اور اعضاء پر حملہ کرتا ہے) کی تشخیص ہوئی تھی اور بعد میں ان کی کیموتھراپی ہوئی جس دوران ان کا وزن بڑھا جبکہ ان کے گردے کی پیوند کاری بھی ہوئی اور انہیں ایک مرتبہ پھر وزن بڑھ جانے کی وجہ سے باڈی شیمنگ کا سامنا کرنا پڑا۔ 

یاد رہے کہ سلینا گومز نے 2022 میں باڈی شیمنگ سے تنگ آکر مداحوں کو یہ بھی یاد دلایا تھا کہ وہ ’ماڈل نہیں ہیں‘ اور یہ اعلان کیا تھا کہ وہ جیسی ہیں بلکل ٹھیک ہیں‘۔ سلینا گومز نے صحت کو ترجیح دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا، ’میری دوائیں اہم ہیں، اور مجھے یقین ہے کہ وہی میری مدد کرتی ہیں۔‘





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول