Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

وزیراعظم، چیئرمین پی سی بی اور وزیراعلیٰ سندھ کی قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی پر تہنیتی پیغامات

Share It:


وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کامیابی اور رائزنگ اسٹار ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت اے کے خلاف جیت پر ٹیم کو مبارکباد دی۔

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے پاکستان کی سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے عزت، محنت اور ٹیم اسپرٹ کا شاندار مظاہرہ کیا ہے، کھلاڑیوں، کوچز، مینجمنٹ اور چیئرمین پی سی بی کی محنت قابل فخر ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ اس کامیابی نے پوری قوم کو فخر سے بلند کر دیا ہے اور میں پوری ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ ہماری ٹیم آئندہ بھی ملک کا نام روشن کرے گی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ویل ڈن بوائز، سری لنکا کے خلاف کلین سویپ پر تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے کھلاڑیوں، کوچز اور انتظامیہ کی محنت اور جذبے پر فخر ہے، لڑکوں پر بھروسہ رکھیں، یہ ملک کے لیے اپنا بہترین کچھ دے رہے ہیں۔

محسن نقوی نے حارث رؤف کو مین آف دی سیریز کے لیے خصوصی مبارکباد دی اور کہا کہ حارث رؤف کی شاندار پرفارمنس نے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رائزنگ اسٹار ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت اے ٹیم کے خلاف پاکستان کی شاندار کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہینوں نے بھارت کو بُری طرح ڈھیر کردیا اور مجھے امید ہے کہ اسی لگن اور جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے شاہین آگے بھی کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے سری لنکا کے خلاف کلین سویپ پر بھی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے ثابت کر دیا کہ ان کے عزم و حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے سیریز اپنے نام کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ پاکستان قومی کرکٹ ٹیم بھرپور صلاحیت کی مالک ہے اور ان کی مزید کامیابیوں کا ہمیں یقین ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول