Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

وزیراعظم سے وزیر منصوبہ بندی کی ملاقات، وزارت اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Share It:



اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے ملاقات میں وزارت کے مختلف امور اور ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان اور دیگر اراکین اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔

وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات میں وزارت منصوبہ بندی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی، ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے بیرون ملک پاکستانی و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے ملاقات کی، وفاقی وزیر نے اپنی وزارت سے متعلق امور پر بریفنگ دی اور بیرونِ ملک پاکستانیوں کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے جاری اقدامات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے وزارت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سمندر پار پاکستانیوں کی فلاح و سہولت کے لیے مزید مؤثر اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی، ملاقات میں دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 189 راجن پور سے رکن قومی اسمبلی شمشیر علی مزاری نے بھی ملاقات کی اور اپنے حلقے کے مسائل اور ترقیاتی ضروریات سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزرا اور اراکین اسمبلی کی ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول