Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

وزیراعظم شہباز شریف سمیت 8 مسلم رہنماؤں کی صدر ٹرمپ سے ملاقات

Share It:



واشنگٹن:

واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میزبانی میں ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے علاوہ ترکیہ، قطر، سعودی عرب، انڈونیشیا، مصر اور متحدہ عرب امارات کے سربراہان شریک ہوئے۔

اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں غزہ میں جاری جنگ کے بعد امن، گورننس اور سیکیورٹی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

اجلاس سے قبل وزیرِ اعظم نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی، اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوئم اور انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو کے ساتھ ملاقات بھی کی جس میں عالمی رہنماؤں کے مابین گرمجوشی سے مصافحہ، غیر رسمی اور بے تکلفانہ گفتگو اور تبادلہ خیال ہوا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت آٹھ اسلامی و عرب ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ غیر رسمی تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس اہم ملاقات میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف  اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔

صدر ٹرمپ اور مسلم رہنماؤں کے درمیان یہ غیر رسمی گفتگو خطے میں امن، تعاون اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کے لیے ہوئی۔ اس موقع پر مختلف علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور باہمی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا گیا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے عرب اور مسلم ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں قیامِ امن کے لیے عملی کردار ادا کریں۔

اس حوالے سے امریکا چاہتا ہے کہ مسلم ممالک نہ صرف غزہ میں اپنی افواج تعینات کریں تاکہ اسرائیلی انخلا ممکن ہو بلکہ خطے کی تعمیرِ نو اور اقتدار کی منتقلی کے عمل میں مالی معاونت بھی فراہم کریں۔

صدر ٹرمپ نے اس ملاقات سے قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا دراصل حماس کے مظالم کو انعام دینے کے مترادف ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی جانب بڑھ رہے ہیں لیکن یہ عمل امن کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا غزہ میں فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی بازیابی چاہتا ہے، جن میں سے 38 کی لاشیں حماس کے قبضے میں ہیں۔

صدر ٹرمپ نے الزام لگایا کہ حماس نے حالیہ دنوں میں ایک امن معاہدے کی پیش کش کو مسترد کیا اور جو قوتیں امن کی خواہاں ہیں انہیں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بھرپور کوشش کرنی چاہیے۔

اجلاس کے دوران مسلم ممالک کے رہنماؤں نے خطے میں امن کے لیے اپنے مؤقف اور تجاویز بھی پیش کیں، تاہم فی الحال کسی مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان سامنے نہیں آیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے اختتام پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی، امریکی صدر اور وزیرِ اعظم کے مابین خوشگوار ماحول میں غیر رسمی گفتگو ہوئی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول