وزیراعظم شہباز شریف نے این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کو ہدایت دی ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی امداد اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل مسلسل جاری رکھیں۔ انہوں نے بیجنگ سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کی، جہاں انہیں بریفنگ دی گئی کہ سیلابی ریلا 6 ستمبر کی دوپہر تک گڈو بیراج پہنچنے کا امکان ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے زور دیا کہ متاثرہ انفرااسٹرکچر کی بحالی کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتیں اور متعلقہ ادارے بھرپور تعاون کریں، جبکہ پنجاب اور سندھ میں جاری امدادی کارروائیوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔



