Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

وزیراعظم کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کی تعمیر کی پیشرفت پر جائزہ اجلاس

Share It:


وزیر اعظم شہباز شریف نے جناح میڈیکل کمپلیکس کی جلد تکمیل میں درپیش رکاوٹوں کو تمام متعلقہ اداروں کے باہمی تعاون سے جلد از جلد دور کرنے اور معیاری تعمیر اور جدید سہولیات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کی تعمیر پر پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال ،وفاقی وزیر برائےصحت مصطفی کمال ، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ اور دیگر متعلقہ سرکاری عہدہ داران نے شرکت کی۔

وزیر اعظم نے اجلاس میں ہدایت کی کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کی تمام جدید طبی سہولیات کے ساتھ معیاری تعمیر کو جامع حکمت عملی کے تحت مکمل کیا جائے۔

کمپلیکس کی جلد تکمیل میں درپیش تمام رکاوٹوں کو متعلقہ اداروں کے باہمی تعاون سے جلد از جلد حل کیا جائے اور مقامی آبادی کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیےجناح میڈیکل کمپلیکس کے زیر اہتمام ذیلی طبی مرکز کی تعمیر کے لیے کام کیا جائے۔

وزیراعظم نے جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر اور جدید علاج کی فراہمی میں ضرورت کے مطابق بین الاقوامی ماہرین کی خدمات لینے کی بھی ہدایت کی۔

وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کے لیے مطلوبہ زمین حاصل کر لی گئی ہے اور ڈیزائن کنسلٹنٹ کا انتخاب بھی کر لیا گیا ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق منصوبے کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس میں وزیراعظم کو جناح میڈیکل کمپلیکس و ریسرچ سینٹر کی تعمیر کے حوالے سے اب تک کیے گئے انتظامات، کارکردگی اور پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے تمام متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو باہمی تعاون سے اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی خصوصی ہدایات دیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول