Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

وزیراعظم کی چین کی طرز پر جدید ٹیکنالوجی کے حامل اسپتال متعارف کرانے کی ہدایت

Share It:


وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں چین کی طرز پر جدید ٹیکنالوجی کے حامل اسپتال اور طبی سہولیات متعارف کرانے کی ہدایت کردی۔

شہباز شریف نے اپنے دورۂ چین کے دوران بیجنگ کے آنژن اسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے دستیاب سہولیات، جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر نظام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسپتال کی بہترین خدمات اور جدید طرزِ علاج کی فراہمی پر انتظامیہ کو سراہا۔

وزیراعظم کو آنژن اسپتال میں استعمال ہونے والی روبوٹک ٹیکنالوجی اور دیگر جدید سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، جہاں انہوں نے وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کو ہدایت دی کہ اسلام آباد میں زیر تعمیر منصوبوں، بالخصوص جناح میڈیکل کمپلیکس اور دیگر اسپتالوں میں آنژن اسپتال کی طرز پر سادہ، مضبوط اور پائیدار انفراسٹرکچر قائم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زیر تعمیر اسپتالوں میں چین کی طرز پر معیاری سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت ترجیح دی جائے۔

وزیراعظم کے اس دورے میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی ڈاکٹر احسن اقبال، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور اعلیٰ حکومتی افسران بھی شریک تھے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول