Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

وزیرِ اعظم  نے شرح سود میں 50 بیسس پوائنٹس میں کمی کو عام آدمی کی بہتری کا پیش خیمہ قرار دیا

Share It:


وزیرِ اعظم  شہباز شریف کا اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں 50 بیسس پوائنٹس میں کمی پر اظہار اطمینان، اقدام کو کاروباری برادری اور عام آدمی کی بہتری کا پیش خیمہ قرار دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے حکومتی معاشی ٹیم کی محنت رنگ لا رہی ہے، وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی اور سیکریٹری خزانہ اور انکی ٹیم پاکستان کہ معاشی ترقی کیلئے کوششوں پر لائق تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام ہے اور پاکستان ترقی کی سمت میں گامزن ہے معاشی استحکام کے لیے کاروباری برادری اور عوام نے قربانیاں دیں الحمدللہ معاشی بہتری سے عوام کو جس قدر ممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریلیف فراہم کر رہے ہیں، شرح سود میں کمی اور قرضے کم لاگت پر ملنے سے چھوٹے و درمیانے پیمانے کے کاروبار سب سے زیادہ مستفید ہونگے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول