Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بری لا چوٹی سر کرنے والی خواتین کوہ پیما ٹیم کو مبارکباد

Share It:


وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بری لا چوٹی سر کرنے والی خواتین کوہ پیما ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے  ٹیم کی سربراہ بی بی افزون سمیت پوری کوہ پیما ٹیم کے ہمت و حوصلے کو سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین کوہ پیما ٹیم نے ثابت کردیا ہمت وحوصلہ پہاڑ کی چوٹی سے بالا تر ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کوہ پیماؤں پر مشتمل ٹیم نے گزشتہ روز گلگت بلتستان کی 5400 میٹر بلند بری لا چوٹی سر کر کے تاریخ رقم کی تھی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول