وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر پیپلز پارٹی کے ارکان نے قومی اسمبلی میں احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔ واک آؤٹ سے قبل پی پی رہنما نوید قمر نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ ملک میں سیلابی صورتحال ہے اور زرعی زمینیں ڈوبی ہوئی ہیں، مگر ان دنوں غیر مناسب بیانات سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریر سن کر افسوس ہوا، خاص طور پر جب انہوں نے کہا "ہمارا پانی”، یہ الفاظ کیا معنی رکھتے ہیں؟ نوید قمر کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کو سہارا دینے کے طعنے برداشت کر رہے ہیں، لیکن اگر حالات ایسے ہی رہے تو اپوزیشن بینچوں پر بیٹھ جائیں گے، کیونکہ ہمیں نہ وزارتیں چاہئیں اور نہ ہی کرسیاں۔



