Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

وزیر داخلہ محسن نقوی کا نوٹس، افغان فٹبال ٹیم کو ویزے جاری

Share It:


اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کھیلنے کیلیے افغانستان فٹبال ٹیم کی پاکستان آمد کا معاملہ حل ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کے نوٹس لینے کے بعد افغانستان فٹبال ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑیوں کے ویزے جاری ہوگئے۔

افغانستان اسکواڈ میں شامل 23 کھلاڑیوں میں سے 15 کو ویزے جاری ہوگئے ہیں۔ باقی کھلاڑیوں کو آج ویزے جاری ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکواڈ کے علاوہ 10 آفیشلز کو بھی ویزے جاری کیے جاچکے ہیں۔ دو اضافی آفیشلز کو بھی جلد ویزہ جاری ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چند افغان فٹبالرز کو آن آرائیول ویزہ مل سکتا ہے۔

وزارت داخلہ نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو ویزوں کے اجراء کی یقین دہانی بھی کرادی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان فٹبال ٹیم کا 23 رکنی اسکواڈ آج رات اسلام آباد پہنچے گا۔ افغانستان فٹبال ٹیم نے کابل ایمبیسی میں 25 سے 27 ستمبر کے درمیان درخواستیں دی تھیں۔

افغانستان کے 23 رکنی فٹبال اسکواڈ میں 20 کھلاڑی تارکین وطن ہیں، صرف تین کھلاڑی افغانستان نیشنل ہیں۔

افغانستان کی جانب سے تارکین وطن کھلاڑیوں کی بائیومیٹرک کیلیے کابل ایمبیسی پاکستان لکھا گیا تھا۔ بعد میں افغانستان کی جانب سے بائیومیٹرک کیلیے کابل کی بجائے کسی اور پاکستانی ایمبیسی کی درخواست کی گئی۔

بائیومیٹرک کی جگہ تبدیل ہونے اور کابل میں انٹرنیٹ بلیک آؤٹ کے باعث ویزوں میں تاخیر ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کل ہونے والا میچ مقررہ وقت پر کھیلا جائے گا۔ افغانستان فٹبال ٹیم کے وقت پر پاکستان نہ پہنچنے پر جرمانہ بھی عائد ہوسکتا ہے۔

اے ایف سی انتظامیہ معاملے کی انکوائری کرکے حتمی فیصلہ کرنے کی مجاز ہے۔

پاک افغان فٹبال میچ کل دوپہر دو بجے جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں شیڈول ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول