Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

وفاقی آئینی عدالت نے اراضی تنازع کے کیس میں لاہور ہائی کورٹ کا حکم کالعدم کردیا

Share It:



اسلام آباد:

وفاقی آئینی عدالت نے متروکہ وقف املاک اور پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان 56 کنال 15 مرلے زمین کے تنازع کے کیس میں لاہور ہائی کورٹ کے حکم کو کالعدم کردیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے معاملہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان تنازع ہونے کی بنیاد پر ناقابل سماعت قرار دیا تھا، آئینی عدالت نے کہا کہ زمین تاریخی طور پر ہندو کمیونٹی کے کریمیشن گراؤنڈ کے طور پر استعمال ہوتی رہی ہے اور اُن کے لیے مختص تھی، زمین بعد میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نام منتقل کی گئی جس سے قانونی لڑائی شروع ہوئی۔

 آئینی عدالت کے مطابق متروکہ وقف املاک ایک وفاقی قانونی ادارہ ہے جسے مقدمہ دائر اور دفاع کرنے کا اختیار حاصل ہے، بورڈ کو وفاقی حکومت کے برابر نہیں سمجھا جا سکتا، یہ ایک الگ قانونی ادارہ ہے،  ہائی کورٹ نے مقدمہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کے تنازع کے طور پر دیکھا تھا جو درست نہیں۔

آئینی عدالت نے ہائی کورٹ کے مشاہدے کو غلط قرار دیا اور کیس دوبارہ فیصلے کے لیے لاہور ہائی کورٹ بھیج دیا، آئینی عدالت نے حکم دیا کہ ہائی کورٹ تین ماہ کے اندر دوبارہ سماعت کرے۔ غلط وضاحت یا وکیل کی بات ہائی کورٹ کے آئینی اختیار کو ختم نہیں کر سکتی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول