Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ بھارت کس قدر بزدل ملک ہے

Share It:

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ بھارت کس قدر بزدل ملک ہے، جو پانی کو ہتھیار بنا کر اپنی بہادری ظاہر کرنا چاہتا ہے۔ نارووال میں سیلاب سے متاثرہ گاؤں کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1988 کے بعد ملک کو سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کا ایک معاہدہ موجود تھا مگر بھارت نے اس کی خلاف ورزی کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پانی کو ہتھیار بنا کر پاکستانی قوم کے حوصلے کو پست نہیں کر سکتا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں، نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے سروے ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور رپورٹ مرتب کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے منتخب نمائندے مشکل وقت میں اپنی قوم کے ساتھ ہیں جبکہ پاک فوج، ریسکیو، پولیس اور دیگر اداروں نے مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول