Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

وقت آگیا، مودی اب اپنی ناکامی تسلیم کرکے اقتدار چھوڑ دیں؛ راہول گاندھی

Share It:


راہول گاندھی نے مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کے 50 فیصد ٹیرف کے بعد اب وقت ہے کہ مودی اقتدار چھوڑ دیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر عائد کیے گئے 50 فیصد اضافی ٹیرف کو بھارت کے لیے شرمندگی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کو کمزور اور ناکام حکمران قرار دیا ہے۔

راہول نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹ میں کہا کہ مودی حکومت کی کمزوری کی وجہ سے بھارت کو سخت اقتصادی دباؤ کا سامنا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ مودی اقتدار چھوڑ کر عوام کو نئی قیادت دیں۔

راہول گاندھی نے ٹویٹ میں لکھا کہ "ٹرمپ کا 50 فیصد ٹیرف بھارت کے ساتھ اقتصادی بلیک میلنگ ہے۔ مودی صاحب، عوام کے مفادات کو نظر انداز کرنے کا وقت ختم ہو چکا ہے۔ اقتدار چھوڑیں اور ملک کو سنوارنے کا موقع دیں۔”

راہول گاندھی کے علاوہ دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے بھی مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ٹرمپ کو جواب دینے کے بجائے کہیں چھپ کر بیٹھے ہیں اور امریکا ٹیرف پر ٹیرف عائد کیے جا رہا ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول