Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ووٹ چوری کے ذریعے ایک دہائی سے زائد بھارت پر مسلط مودی سرکار سیاسی دباؤ کا شکار

Share It:


جعلی مینڈیٹ اور چوری شدہ ووٹوں پر قائم مودی سرکار کے احتساب کا وقت قریب آگیا۔

اپوزیشن کے انکشاف کے بعد بی جے پی کے دھاندلی پر مبنی انتخابی ماڈل کے خلاف عوامی مزاحمت بڑھنے لگی، بی جے پی کے بے لگام انتخابی فراڈ کے دن گنے جا چکے، مودی سرکار کڑی تنقید کی زد میں ہیں۔

قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ سب کو معلوم ہے کہ نریندر مودی ہمیشہ انتخابات ووٹ چوری کر کے جیتتے ہیں، ہم نے صاف بتا دیا ہے، بہار انتخابات میں ایک ووٹ بھی چوری نہیں کرنے دیں گے۔

مودی کے عوامی مینڈیٹ کے کھوکھلے دعوے اپوزیشن کے ہاتھوں بے نقاب ہو گئے ہیں، مودی سرکار کا اقتدار جمہوریت پر نہیں بلکہ ووٹ چوری، جبر اور دھونس پر قائم ہے۔

جمہوری نقاب کے پیچھے مودی سرکار دراصل آمریت اور ووٹ چوری کی مکمل تصویر ہے، بی جے پی نے اپنی دھاندلیوں کو پاکستان دشمنی، قوم پرستی اور نفرت انگیز پروپیگنڈے کے پیچھے چھپایا۔ بی جے پی کی اداروں کے استحصال اور دھاندلی شدہ انتخابات کے ذریعے مصنوعی فتوحات کی قلعی کھل چکی ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول