Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

وٹامن ڈی کا استعمال ہارٹ اٹیک کے خطرات کم کر سکتا ہے: تحقیق

Share It:


سائنس دانوں کو ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ وٹامن ڈی کی استعمال میں مطابقت قلبی مرض میں مبتلا افراد میں دل کے دورے کے خطرات کو بڑی حد تک کم کر سکتی ہے۔

وٹامن ڈی ایک ایسا ہارمون ہے جو زیادہ تر سورج کی روشنی کے ذریعے جِلد میں بنتا ہے اور سوزش اور قلبی صحت سے متعلق مثبت اثرات کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔

عالمی سطح پر وٹامن ڈی کی کمی اور اور قلبی امراض میں ہوتے اضافے سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ سادہ اور سستے وٹامن ڈی کے ذرائع وقت کی ضرورت ہیں تاکہ اموات کے خطرات کو کم کیا جا سکے۔

محققین کے مطابق جہاں وٹامن ڈی کی کم مقدار منفی قلبی صحت کے نتائج سے تعلق رکھتی ہے۔ وہیں ایسے علاج سے متعلق کیے گئے مطالعوں میں ایک جیسے نتائج سامنے نہیں آ سکے ہیں۔

تازہ ترین تحقیق کے بتایا گیا کہ نتائج کے مطابق وٹامن ڈی کی سپلیمنٹیشن کو خون میں موجود مقدار کو دیکھتے ہوئے ہدف بنانا ہارٹ اٹیک کے خطرات میں واضح کمی لا سکتا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول