Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

وہ سبزیاں جو کینسر سے بچا سکتی ہیں

Share It:


کچھ سبزیاں ایسی ہیں جن میں موجود قدرتی اجزاء (اینٹی آکسیڈنٹس، فائبر، اور فائٹو کیمیکلز) کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

درج ذیل اُن سبزیوں کے نام دیے جارہے ہیں جو کینسر سے بچاؤ میں مددگار سمجھی جاتی ہیں۔

1) پھول گوبھی، بند گوبھی

ان میں Sulforaphane ہوتا ہے جو کینسر کے خلیات کی افزائش کو سست کر سکتا ہے۔ چھاتی، آنت اور پھیپھڑوں کے کینسر کے خلاف مفید سمجھی جاتی ہیں۔

2) پالک اور ہری پتوں والی سبزیاں

یہ فولک ایسڈ، فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں۔ معدہ اور آنتوں کے کینسر کے خطرے میں کمی میں مدد دے سکتی ہیں۔

3) ٹماٹر

اس میں Lycopene پایا جاتا ہے۔ خاص طور پر پروسٹیٹ کینسر کے خطرے کو کم کرنے سے منسلک ہے۔

لہسن اور پیاز

ان میں سلفر مرکبات پر مشتمل ہوتا ہے۔ معدہ اور آنتوں کے کینسر سے بچاؤ میں معاون ہے۔

گاجر

یہ بیٹا کیروٹین سے بھرپور ہوتا ہے۔ پھیپھڑوں اور جلد کے کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

6) شملہ مرچ

یہ وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے۔ خلیات کو نقصان سے بچانے میں مددگار ہوتی ہے۔

چقندر

اس میں Betalains نامی اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں۔ یہ جگر اور آنتوں کی صحت کے لیے مفید ہوتا ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول