Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ویرات اور روہت کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کیوں لینا پڑی؟ سابق بھارتی کرکٹر کا بڑا انکشاف

Share It:



کراچی:

سابق بھارتی کرکٹر کرسن گھاوری نے ویرات کوہلی اور روہت شرما کی ریٹائرمنٹ سے متعلق بڑا انکشاف کردیا۔

بھارت کے دو بڑے کرکٹرز ویرات کوہلی اور روہت شرما نے مئی 2025 اچانک ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیکر دنیائے کرکٹ کو حیران کر دیا تھا۔

دونوں نے یہ فیصلہ بارڈر گاوسکر ٹرافی میں آسٹریلیا کے خلاف ناقص کارکردگی کے بعد کیا تھا تاہم سابق بھارتی کرکٹر کرسن گھاوری نے اس معاملے پر بالکل نیا مؤقف پیش کیا ہے۔

کرسن گھاوری نے انکشاف کیا کہ ویرات اور روہت مزید ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتے تھے لیکن بی سی سی آئی کی اندرونی سیاست نے انہیں مجبور کیا کہ وہ ریٹائرمنٹ لیں۔

انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی آرام سے مزید دو سال بھارت کے لیے کھیل سکتے تھے لیکن کچھ ایسا ہوا جس نے انہیں ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ افسوسناک بات یہ ہے کہ بی سی سی آئی نے انہیں الوداعی میچ تک نہیں دیا۔ ایسے عظیم کھلاڑی کو شاندار اور شایانِ شان الوداعی میچ ملنا چاہیے تھا۔

گھاوری نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ سلیکشن کمیٹی اور بی سی سی آئی کی "چھوٹی موٹی سیاست” کا نتیجہ ہے، ورنہ نہ ویرات اور نہ ہی روہت اپنی مرضی سے کھیل چھوڑنا چاہتے تھے۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ یہ دونوں کھلاڑی جلد ون ڈے کرکٹ کو بھی خیرباد کہہ سکتے ہیں، جس کے بعد ان کا 2027 ورلڈ کپ کھیلنے کا خواب ادھورا رہ جائے گا۔

اعداد و شمار کے مطابق ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 302 میچز میں 14,181 رنز 57.88 کی اوسط سے بنائے، جن میں 51 سنچریاں اور 74 نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ بہترین اننگز 183 رنز رہی۔

روہت شرما نے 272 میچز میں 11,168 رنز 48.76 کی اوسط سے اسکور کیے ہیں، جن میں 32 سنچریاں اور 59 نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ ان کی سب سے بڑی اننگز 264 رنز ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول