Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ویرات کوہلی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ بنالیا

Share It:



بھارت کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں شان دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتےہوئے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز حاصل کرتے ہوئے سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ویدودارا میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان بھارت کو جیت کے لیے 301 رنز کا ہدف دے دیا تھا اور اوپنر روہت شرما 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تاہم شبمن گل اور ویرات کوہلی نے نصف سنچریوں کی بدولت ٹیم کو فتح دلانے کی ٹھان لی۔

بھارت نے نیوزی لینڈ کو باآسانی 4 وکٹوں سے شکست دے دی اور ویرات کوہلی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ویرات کوہلی نے 91 گیندوں پر 93 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 8 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا تاہم اس دوران انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کی فہرست میں اپنا نمبر بہتر کرتے ہوئے سری لنکا کے سابق کپتان سنگاکارا کو پیچھے چھوڑ دیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل کوہلی 27 ہزار 975 رنز بنا کر انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرز میں تیسرے نمبر پر تھے تاہم 93 رنز کی اننگز کھیل کر دوسرے نمبر پر براجمان ہوگئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے سچن ٹنڈولکر ہیں جنہوں نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 کرکٹ میں مجموعی طور پر 34 ہزار 357 رنز بنائے ہیں، اب دوسرے نمبر ویرات کوہلی ہیں، جن کے رنز کی تعداد 28 ہزار 68 ہوگئی ہے۔

سنگاکارا 28 ہزار 16 رنز بنا کر تیسرے، آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ 27 ہزار 483 اور سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے 25 ہزار 957 رنز بنا کر بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

ویرات کوہلی کی ون ڈے کرکٹ کے کیریئر میں مین آف دی میچ کی تعداد بھی 45 ہوگئی ہے، ان سے آگے سری لنکا کے سنتھ جے سوریا 48 جبکہ سچن ٹنڈولکر 62 مین آف دی میچ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول