Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ویرات کوہلی کے ریسٹورنٹ پر قانون کا وار! بنگلور آؤٹ لیٹ پھر زد میں، ایف آئی آر درج

Share It:

[ad_1]

بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کے مشہور ریسٹورنٹ One8 Commune کی بنگلور برانچ ایک بار پھر سرخیوں میں ہے، اور اس بار وجہ محض کھانے یا سلیبریٹی مالکانہ حیثیت نہیں، بلکہ ایک باقاعدہ پولیس ایف آئی آر ہے، جو پبلک ہیلتھ اور انسدادِ تمباکو نوشی قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر درج کی گئی ہے۔

بنگلور پولیس نے 29 مئی کو معمول کی نگرانی کے دوران ریسٹورنٹ پر چھاپہ مارا، جس کے دوران انکشاف ہوا کہ یہاں تمباکو نوشی کے قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ سب سے بڑی بات یہ کہ وہاں ’اسموکنگ زون‘ سرے سے موجود ہی نہیں تھا، جو کہ COTPA (Cigarettes and Other Tobacco Products Act) کے تحت ایک واضح قانونی تقاضا ہے۔

ابتدائی طور پر نان-کگنیزیبل رپورٹ (NCR) درج کی گئی، لیکن بعدازاں عدالت سے اجازت حاصل کرنے کے بعد مکمل ایف آئی آر درج کی گئی جس میں ریسٹورنٹ کے منیجر اور عملے کو نامزد کیا گیا ہے۔ حیرت انگیز طور پر، ویرات کوہلی کا نام اس ایف آئی آر میں شامل نہیں کیا گیا، تاہم عوام اور میڈیا اب بھی ان کے ردعمل کے شدت سے منتظر ہیں۔

اب تک نہ ویرات کوہلی اور نہ ہی ان کی ٹیم کی جانب سے کوئی سرکاری بیان جاری کیا گیا ہے، جس سے قیاس آرائیاں مزید زور پکڑ رہی ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ بنگلور میں واقع یہ آؤٹ لیٹ تنازعات کا شکار ہوا ہو۔ جولائی 2024 میں بھی ریسٹورنٹ کو رات کے مقررہ اوقات سے زیادہ دیر تک کھلے رکھنے پر نوٹس ملا تھا۔ مقامی رہائشیوں کی شکایات پر، شور و غل اور نیند میں خلل کے باعث پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ دسمبر 2024 میں برہت بنگلورو مہانگر پالیکے (BBMP) نے بھی آگ سے تحفظ کے ضوابط کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا، جس میں الزام تھا کہ ریسٹورنٹ کے پاس آگ بجھانے کا ضروری اجازت نامہ (NOC) موجود نہیں۔

یہ تنازعات صرف بنگلور تک محدود نہیں رہے۔ 2023 میں One8 Commune کی ممبئی برانچ اس وقت تنقید کی زد میں آئی جب ایک تمل ناڈو کے شہری نے الزام لگایا کہ اسے روایتی لباس ویشٹی پہننے کی وجہ سے داخلے سے روک دیا گیا۔ اس واقعے نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول