Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ویمنز ورلڈکپ اختتامی مراحل میں داخل، پہلا سیمی فائنل آج ہوگا

Share It:


آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈکپ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں آج انگلینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

انگلش ٹیم کو میگا ایونٹ کے گروپ مرحلے میں صرف ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جنوبی افریقا کی جانب سے لورا وولوارٹ 301 رنز کے ساتھ نمایاں ہیں تاہم ٹیم کی کارکردگی ملی جلی رہی۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقی ٹیم  گروپ مرحلے میں انگلینڈ کے خلاف 69 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور انگلینڈ نے میچ باآسانی 10 وکٹوں سے جیت لیا تھا۔

ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو دفاعی چیمپئن آسٹریلیا  اور میزبان بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا نے ایونٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے اس مرحلے میں رسائی حاصل کی ہے۔

7 مرتبہ کی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم گروپ مرحلے میں اپنی 6 کامیابیوں اور ایک میچ بارش سے منسوخ ہونے کے بعد واضح طور پر فیورٹ ہے۔

بھارت سے سیمی فائنل ممبئی کے ڈی وائی پٹیل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کا فیصلہ کن ٹاکرا اتوار کو ممبئی کے ڈی وائی پٹیل اسٹیڈیم میں ہی ہونا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول