Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ویمنز ورلڈکپ: ہیتھر نائٹ نے انگلینڈ کو بنگلادیش کیخلاف شکست سے بچالیا

Share It:


آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں ہیتھر نائٹ نے انگلینڈ کو بنگلادیش کیخلاف شکست سے بچالیا۔

گوہاٹی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو بنگلادیشی ٹیم پچاسویں اوور میں 178 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

سبحانہ موستاری نے 60 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ربیعہ خان جارحانہ 43 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے صوفی ایکلیسٹون نے تین، چارلی ڈین، ایلس کیپسی  اور لنسے اسمتھ نے دو دو جبکہ لورین بیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ ویمنز کو 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آغاز سے ہی مشکلات کا سامنا رہا اور اس کی آدھی ٹیم صرف 78 رنز پر پویلین واپس لوٹ چکی تھی۔

تاہم ہیتھر نائٹ ایک اینڈ سے وکٹ سنبھالے رہیں اور 103 رنز پر چھٹی وکٹ گرنے کے بعد چارلی ڈین نے ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے جیت کی راہ ہموار کردی۔

انگلینڈ ویمنز نے ہدف 46.1 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ہیتھر نائٹ 79 اور چارلی ڈین 27 رنز بناکر ناقابل شکست رہیں۔ کپتان نتالی اسکیور برنٹ 32 رنز بناکر نمایاں رہیں۔

بنگلادیش ویمنز کی جانب سے فہیمہ خاتون نے تین، معروفہ اختر نے دو جبکہ سنجیدہ اختر نے ایک وکٹ حاصل کی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول