Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ویمنز ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں قدم رکھ دیے

Share It:


دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے بنگلادیش کے خلاف 10 وکٹوں سے شاندر فتح حاصل کرکے ویمنز ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں قدم رکھ دیے۔

وشاکا پٹنم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ خاص موثر ثابت نہ ہوا۔

بنگلادیش کی ٹیم ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بناسکی۔

سوبھانا موستاری نے 66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ روبیا حیدر 44 رنز بناکر نمایاں رہیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے الانا کنگ، ایشلے گارڈنر، اینابل سدرلینڈ اور جارجیا ویئرہم نے دو دو شکار کیے جبکہ میگن اسکٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں آسٹریلوی اوپنرز نے انتہائی جارحانہ انداز اپنایا۔ کپتان الیسا ہیلی نے صرف 77 گیندوں پر 113 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جس میں 20 چوکے شامل تھے۔

فیبی لچ فیلڈ نے 72 گیندوں پر 84 رنز بنائے۔ انہوں نے 12 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

دونوں بیٹرز نے 202 رنز جوڑ کر ٹیم کو صرف 24.5 اوورز میں فتح دلا دی۔

اس فتح کے ساتھ آسٹریلیا رواں ایونٹ میں سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول