Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ویمنز ورلڈ کپ: آسٹریلیا کا پاکستان کو 222 رنز کا ہدف

Share It:


آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے نویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 107 رنز سے شکست دے دی۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی ٹیم 36.3 اوورز میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے سدرہ امین 35 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ رامین شمیم 15، کپتان فاطمہ ثناء 11، ناشرا سندھو 11، ڈیانا بیگ 7، سدرہ نواز 5، صدف شمس 5، منیبہ علی 3، نطالیہ پرویز 1 اور ایمن فاطمہ 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئیں۔

سعدیہ اقبال 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے کِم گارتھ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اینابیل سندرلینڈ اور میگن شوٹ نے 2، 2 جبکہ ایشلی گارڈنر، الانا کنگ اور جورجیا ویرہم نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز اسکور کیے۔

آسٹریلیا کی جانب سے بیتھ مونے شاندار 109 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ الانا کنگ 51 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر پویلین لوٹیں۔

دیگر بیٹرز میں کتپان ایلیسا ہیلی 20، کم گارتھ 11، فیبی لِچ فیلڈ 10، ایلیس پیری 5، ٹاہلیا مک گرا 5، اینابیل سندرلینڈ 1، ایشلی گارڈنر 1 اور جورجیا ویرہم 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئیں۔

پاکستان کی جانب سے ناشرا سندھو نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ رامین شمیم اور فاطمہ ثنا نے 2، 2 جبکہ سعدیہ اقبال اور ڈیانا بیگ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول