Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی: پاکستان شاہینز کو سیمی فائنل میں شکست

Share It:


پاکستان شاہینز کو ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے سیمی فائنل میں  پرتھ اسکارچرز اکیڈمی نے 48 رنز سے شکست دے دی۔

ڈارون میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پرتھ اسکارچرز اکیڈمی کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے۔

پرتھ اسکارچرز اکیڈمی کی اننگز میں  نکولس ہابسن نے 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 59 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

ان کی ذمہ دارانہ بیٹنگ  کی وجہ سے اسکارچرز کی ٹیم 69 رنز پر چھ وکٹیں گنوانے کے بعد 155  رنز تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔

کپتان وائلی نے 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے29 رنز بنائے۔ میتھیوکیلی نے 23  رنز کی اننگز کھیلی جس میں دو چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔

پاکستان شاہینز کی جانب سے سعد مسعود نے 21 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ مہران ممتاز اور وسیم جونیئر نے بالترتیب 18 اور 35 رنز دے کر دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پاکستان شاہینز کی ٹیم 17 اعشاریہ ایک اوورز میں 107 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان شاہینز کو پہلے ہی اوور میں یاسر خان کا صفر پر نقصان برداشت کرنا پڑا۔ تیسرے اوور میں معاذ صداقت  5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ دونوں بیٹرز کو میتھیو کیلی نے آؤٹ کیا۔

عبدالصمد 10، خواجہ نافع 26 اور کپتان عرفان خان 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو پاکستان شاہینز کا اسکور دسویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر صرف 65 رنز تھا۔

کیٹن کریچل نے لگاتار تین گیندوں پر مبصرخان، سعد مسعود اور مہران ممتاز کو آؤٹ کرکے ہیٹ ٹرک کرڈالی اور یوں پاکستان شاہینز کی آٹھ وکٹیں 66 رنز پر گرچکی تھیں۔

وسیم جونیئر نے3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 25 رنز بنائے۔

کیٹن کریچل نے 13 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ میتھیو کیلی اور برائس جیکسن  نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ اس سیریز میں پرتھ اسکارچرز کی پاکستان شاہینز کے خلاف دوسری کامیابی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول