Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ٹرمپ اور نیتن یاہو ملاقات؛ امریکا میں آج دن بھر کیا ہوگا

Share It:


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو آج امریکا پہنچ گئے جہاں وہ ایک مصروف دن گزاریں گے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنما ایک پُرتکلف ظہرانے میں شریک ہوں گے۔

دونوں رہنما اس دوران دو بدو ملاقات بھی کریں گے بعد ازاں ایک مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

جس میں ممکنہ طور پر امریکی صدر کے غزہ جنگ بندی کے 21 نکاتی منصوبے پر اتفاق کا اعلان کیا جائے گا۔

جس کے بعد 3 بجے سہہ پہر صدر ٹرمپ اوول آفس میں کانگریس کے ری پبلکن اور ڈیموکریٹ رہنماؤں کے ساتھ ایک بند کمرہ اجلاس کریں گے۔

اس اجلاس میں ممکنہ طور پر وفاقی حکومت کے ممکنہ شٹ ڈاؤن کے خدشات پر غور کیا جائے گا اور اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

بعد ازاں شام 5 بجکر 30 منٹ پر صدر ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں گولڈ اسٹار فیملیز ریسیپشن کی میزبانی کریں گے۔

اس طرح آج کا دن وائٹ ہاؤس میں نہ صرف مشرقِ وسطیٰ کے بحران کے حوالے سے اہم ہے بلکہ امریکی داخلی سیاست میں بھی ایک بڑے فیصلے کا دن تصور کیا جا رہا ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول