Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ٹرمپ نے زیلنسکی کو ’کٹا پھٹا‘ یوکرین کا نیا نقشہ تھما دیا

Share It:



واشنگٹن:

دنیا کی نگاہیں اس وقت وائٹ ہاؤس پر جمی ہوئی ہیں جہاں ایک غیرمعمولی اور تاریخی ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو یوکرین کا نئی جغرافیائی حدود کا ایک نیا نقشہ پیش کیا جو بظاہر روس کے ساتھ ممکنہ امن معاہدے کی بنیاد بن سکتا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اوول آفس میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون، یورپی یونین اور نیٹو کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

ملاقات میں ٹرمپ نے وہ نقشہ پیش کیا جس میں یوکرین کا تقریباً 20 فیصد علاقہ جو اس وقت روسی کنٹرول میں ہے گلابی رنگ میں نمایاں کیا گیا تھا۔

یہ علامتی نقشہ درحقیقت اس حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ چار سالہ جنگ میں روسی افواج یوکرین کے وسیع علاقوں پر قابض ہو چکی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق، روس نے امن معاہدے کے لیے ڈونباس کے باقی ماندہ حصے پر مکمل کنٹرول کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ یوکرین کی قیادت نے مشرقی علاقوں سے دستبرداری پر غور کا عندیہ دیا ہے۔

صدر زیلنسکی نے ملاقات کو بہت اچھی گفتگو قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہترین باتیں مستقبل میں ہوں گی۔

دریں اثنا، یورپی رہنماؤں نے یوکرین کو سکیورٹی گارنٹی دینے پر زور دیا، تاہم اس بارے میں کوئی حتمی معاہدہ سامنے نہیں آیا۔

امریکی ذرائع کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ جلد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور زیلنسکی کے ساتھ مشترکہ ملاقات کرنے والے ہیں، جس میں جنگ بندی اور علاقائی امن کا لائحہ عمل طے کیا جا سکتا ہے۔

فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ اس اہم ملاقات میں یورپ کی نمائندگی ناگزیر ہے تاکہ خطے کے امن کو دیرپا بنایا جا سکے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول