Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ٹرمپ پیوٹن کی ملاقات کس نے کرائی؟ ’تمھاری ماں نے‘ امریکی ترجمان کا صحافی کو جواب

Share It:


وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک گرما گرم پریس کانفرنس میں امریکی ترجمان اور صحافی کے درمیان طنز بھرے جملوں کے تبادلے نے عالمی توجہ حاصل کرلی۔

امریکی وزارت خارجہ کی معمول کی پریس بریفنگ کا محور عالمی کشیدگی اور چیلنجز ہوتی ہیں۔ جنگوں پر مؤقف بیان کرتے ترجمان کبھی خود کوئی جنگ نہیں چھیڑتے۔

تاہم گزشتہ روز ہونے والی پریس بریفنگ معمول سے ہٹ کر ثابت ہوئی جب خاتون ترجمان سے صحافی نے نہایت سنجیدگی کے ساتھ ایک سوال کیا۔

صحافی نے پوچھا کہ ہنگری میں صدر ٹرمپ اور روسی ہم منصب پیوٹن کے درمیان ہونے والی ملاقات کس نے طے کروائی ہے۔

جس پر امریکی ترجمان کیرو لائن لیوٹ نے برجستہ جواب دیا کہ ’یور موم‘ یعنی تمھاری ماں نے۔

بات یہیں نہیں رکی، وائٹ ہاؤس کے کمیونیکیشن ڈائریکٹرسٹیون چونگ نے بھی وہی جواب دہرایا کہ تمھاری ماں نے۔

حیرت میں ڈوبے صحافی نے پوچھا کہ ” کیا یہ مذاق ہے؟”

جس پر ترجمان کیرو لائن بھڑک اُٹھیں اور کہا کہ تم خود کو صحافی سمجھتے ہو؟ کوئی تمحیں سنجیدہ نہیں لیتا یہاں تک کہ آپ کے ساتھی بھی، مجھ سے فضول سوال کرنا بند کریں۔

جس پر ایک اور صحافی نے پوچھا کہ "کیا آپ لوگوں کا ایک صحافی کو یہ جواب مناسب تھا؟”

اس پر وائٹ ہاؤس کے ترجمان ٹیلر راجرز نے جواب دیا کہ بےحد مناسب تھا، ہمارے پاس حقیقی صحافیوں کے لیے وقت ہے لیکن کسی ایکٹیوسٹ کے لیے وقت ضائع نہیں کرسکتے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول