Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ٹرمپ کا بھارت پر الزام: امریکی مصنوعات پر بلند ٹیکس اور روس سے قریبی تجارتی تعلقات

Share It:


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات تباہی کے دہانے پر ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل اکاؤنٹ پر بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات پر سخت تنقید کرتے ہوئے بھارت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شکوہ کیا کہ بھارت نے دہائیوں تک امریکا کے ساتھ یکطرفہ اور غیرمنصفانہ رویہ اختیار کیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی مصنوعات پر بھارت دنیا میں سب سے زیادہ ٹیکس (ٹیرِف) عائد کرتا رہا، جس کی وجہ سے امریکی کاروباری ادارے بھارتی منڈی میں جگہ نہیں بنا سکے۔

امریکی صدر نے کہا کہ اس کے برعکس امریکی مارکیٹ میں بھارت بڑے پیمانے پر اپنی اشیا فروخت کرتا رہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ بہت کم کاروبار کرتے ہیں مگر وہ ہمارے ساتھ بہت زیادہ بزنس کرتے ہیں۔ وہ ہمیں بڑی تعداد میں اشیا بیچتے ہیں جبکہ ہم انہیں بہت کم بیچتے ہیں۔ یہ دہائیوں سے ایک یکطرفہ تباہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اپنی زیادہ تر تیل اور دفاعی مصنوعات روس سے خریدتا ہے، امریکا سے بہت کم لیتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ بھارت اب امریکی مصنوعات پر عائد ٹیکس کم کرنے یا ختم کرنے پر آمادہ ہو گیا مگر یہ فیصلہ بہت دیر سے لیا گیا ہے انہیں یہ برسوں پہلے کرنا چاہیے تھا۔

یاد رہے کہ امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات گزشتہ کئی برسوں سے تناؤ کا شکار رہے ہیں۔

بھارت امریکی مصنوعات پر اوسطاً 60 سے 100 فیصد تک درآمدی محصولات لگاتا رہا، جنہیں ٹرمپ انتظامیہ غیرمنصفانہ قرار دیتی رہی۔

دوسری جانب بھارت کا مؤقف رہا ہے کہ وہ اپنی مقامی صنعت کو تحفظ دینے کے لیے ایسے ٹیکس عائد کرتا ہے اور امریکا کو بھی اپنی مصنوعات کے معیار اور قیمتوں پر نظرثانی کرنی چاہیے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول